این اے 129 ضمنی انتخاب: امیدواروں کو انتخابی نشان الاٹ، الیکشن 18 ستمبر کو ہوگا

08:41 PM, 27 Aug, 2025

لاہور: قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 129 کے ضمنی انتخاب کے لیے امیدواروں کو انتخابی نشانات الاٹ کر دیے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق، تحریک انصاف کی حمایت یافتہ آزاد امیدوار چوہدری ارسلان احمد کو گیزر کا نشان الاٹ کیا گیا ہے، جبکہ مسلم لیگ (ن) کے امیدوار محمد نعمان کو ان کی جماعت کا روایتی شیر کا انتخابی نشان دیا گیا ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق، حلقہ این اے 129 میں ضمنی الیکشن 18 ستمبر کو منعقد ہوگا، اور پولنگ کا عمل صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک بلا تعطل جاری رہے گا۔

یاد رہے کہ سابق وفاقی وزیر حماد اظہر نے اس نشست پر انتخاب نہ لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ یہ نشست ان کے والد میاں اظہر کے استعفے کے باعث خالی ہوئی تھی، اور اب ان کے بھانجے ارسلان احمد کو امیدوار نامزد کیا گیا ہے۔

حماد اظہر نے مزید کہا کہ"فیصلہ کیا گیا ہے کہ چوہدری ارسلان این اے 129 سے الیکشن میں حصہ لیں گے، میں ذاتی طور پر انتخابی مہم کا حصہ نہیں بن سکوں گا، تاہم میری بہن اس مہم کی نگرانی کریں گی۔"
 

مزیدخبریں