اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ طاہر حسین اندرابی نے کہا ہے کہ فیلڈ مارشل کا دورہ ایران امریکا ایران کشیدگی میں کمی لانے کے مقصد سے تھا، تاہم یہ تاثر بالکل غلط ہے کہ انہوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایلچی کی حیثیت سے ایران کا دورہ کیا۔
میڈیا بریفنگ میں ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن و استحکام کے لیے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔
طاہر حسین اندرابی کے مطابق پاکستان ایک سال کے لیے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے سربراہان مملکت کانفرنس کی صدارت سنبھال رہا ہے۔ پاکستان آئندہ ایس سی او سربراہان مملکت اجلاس میں صدارت سنبھالے گا۔
ترجمان نے بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف بشکیک میں ہونے والی ایس سی او سربراہان مملکت کانفرنس میں شرکت کریں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے اپنے کویتی ہم منصب سے رابطہ کیا ہے۔