جرمنی میں افغان شہریوں کی ملک بدری میں تیزی، مزید 23 کابل پہنچا دیے گئے

01:10 PM, 27 Aug, 2026

برلن: جرمنی نے سنگین جرائم میں ملوث افغان شہریوں کے خلاف کارروائی تیز کرتے ہوئے مزید 23 افغان باشندوں کو افغانستان واپس بھیج دیا۔

جرمن وزارت داخلہ کے مطابق افغان شہریوں کو لیپزگ سے کابل ڈی پورٹ کیا گیا، جن میں زیادہ تر سنگین جرائم میں ملوث اور سزا یافتہ افراد شامل ہیں۔

جرمن وزیر داخلہ نے کہا ہے کہ مستقبل میں صرف مجرمان ہی نہیں بلکہ ان افراد کو بھی ملک بدر کیا جائے گا جنہیں جرمنی چھوڑنے کا حکم دیا جاچکا ہے۔

جرمن حکام کے مطابق طالبان کے اقتدار میں آنے کے بعد سے اب تک 257 افغان شہریوں کو افغانستان واپس بھیجا جاچکا ہے۔

مزیدخبریں