پمز آتشزدگی: انکوائری کمیٹی نے 30 سے زائد ملازمین کے بیانات ریکارڈ کرلیے

03:28 PM, 27 Aug, 2026

اسلام آباد: پمز ہسپتال میں آتشزدگی کے واقعے کی تحقیقات جاری ہیں، انکوائری کمیٹی نے اب تک 30 سے زائد ملازمین کے بیانات قلمبند کرلیے ہیں۔

ذرائع کے مطابق انکوائری کمیٹی نے ایگزیکٹو ڈائریکٹر، جوائنٹ ایگزیکٹو ڈائریکٹرز، ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹرز اور نرسز کے بیانات بھی ریکارڈ کیے ہیں۔ چلڈرن اسپتال اور زچہ و بچہ مرکز میں تعینات 18 سکیورٹی گارڈز سے بھی واقعے کے حوالے سے پوچھ گچھ کی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ انکوائری کمیٹی نے حادثے کے وقت ڈیوٹی پر موجود عملے کا بائیومیٹرک ریکارڈ بھی چیک کیا۔

کمیٹی نے نرسری کا معائنہ کرتے ہوئے موقع کی تصاویر اور ویڈیوز بنائیں، جبکہ زچہ و بچہ کے اولڈ اور نیو بلاک کے کوریڈورز کا بھی جائزہ لیا۔

انکوائری کمیٹی نے ہسپتال کے متعلقہ عملے سے واقعے کے بارے میں تحریری بیانات بھی طلب کرلیے ہیں۔

مزیدخبریں