پاک فوج قومی سلامتی کیلئے اپنا کردار ادا کرتی رہے گی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ

03:07 PM, 27 Dec, 2016

نیوویب ڈیسک

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے جی ایچ کیو میں راولپنڈی گریژن کے افسروں سے خطاب کے دوران آپریشن ضرب عضب میں افسروں کی قربانیوں اور قائدانہ کردار کو قابل فخر قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاک فوج قومی سلامتی کیلئے اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے اپنے خطاب میں ادارے کی مضبوطی کے حوالے سے بھی افسران کے کردار کو سراہا  ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حالات میں مسلح افواج بھرپور کردار ادا کر رہی ہیں ۔ 

مزیدخبریں