سلمان خان اپنی 52ویں سالگرہ آج منائیں گے

سلمان خان اپنی 52ویں سالگرہ آج منائیں گے

ممبئی بالی ووڈ میں اپنے تیز مزاج اور دبنگ سٹائل کے باعث مشہور سلمان خان نے زندگی کی 52بہاریں دیکھ لیں۔


غیرملکی میڈیا کے مطابق27دسمبر 1965کوبھارتی ریاست مدھیا پردیش کے شہر اندور میں پیدا ہونے والے سلمان خان نے اپنے کیریئر کا آغاز1988میں فلم’بیوی ہو تو ایسی‘سے کیا۔

فلم دبنگ سے دبنگ ہیرو کا خطاب پایااوربالی ووڈ کے سب سے موزوں بیچلر تسلیم کیے گئے۔انہوں نے میں نے پیار کیا،ساجن،ہم آپ کے ہیں کون،کرن ارجن، جڑواں،بیوی نمبر 1،ہم دل دے چکے صنم، تیرے نام، وانٹڈ، پارٹنر ، لندن ڈریمز، دبنگ، ریڈی،باڈی گارڈ، ایک تھا ٹائیگراور دبنگ ٹو سمیت لاتعدادفلموں میں کام کرتے ہوئے کئی ایوارڈز اپنے نام کیے۔