دورہ نیوزی لینڈ میں شعیب ملک کو محمد حفیظ والا رول دیں گے: سرفراز احمد

دورہ نیوزی لینڈ میں شعیب ملک کو محمد حفیظ والا رول دیں گے: سرفراز احمد

لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ میں اٹیکنگ کرکٹ کھیلنی ہے اگر ہم نیوزی لینڈ میں جارحانہ کرکٹ نہ کھیلی تو ہمیں مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا ۔سرفراز احمس نے کہا کہ دورہ  نیوزی لینڈ میں شعیب ملک کو محمد حفیظ والا رول دیں گے۔

لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے قومی ٹیم کے کپتان کا کہنا تھا کہ تمام کھلاڑی متحرک ہیں اچھا پرفارم کریں گے اور امید ہے دورہ نیوزی لینڈ میں بیٹنگ لائن بھی اچھا پرفارم کرےگی۔ان کا کہنا تھا کہ دورہ نیوزی لینڈ میں جنید خان اور عثمان شنواری کی کمی محسوس ہوگی تاہم کنڈیشنز دیکھر کر فیصلہ کریں گے کہ 4 بولرز کے ساتھ کھیلیں یا پانچ کے ساتھ۔

قومی ٹیم کے کپتان نے کہا کہ احمد شہزاد نے ڈومیسٹک میں اچھا پرفارم کیا ہے جب کہ امام الحق نے بھی اپنی سلیکشن کو اچھا ثابت کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے دورہ ویسٹ انڈیز میں اچھی بیٹنگ کی ہے اور اب ہمارے پاس شاداب ، عماد اور فہیم اشرف جیسے اچھے آل راؤنڈر موجود ہیں جو کسی بھی کنڈیشن میں اچھا پرفارم کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں ۔

واضح رہے کہ 5 ون ڈے اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا مقابلہ 6 جنوری کو ہوگا۔