ری میک بنا نا میرے لیے فخر کی بات ہے لیکن یہ میرا شوق نہیں، ہنس راج ہنس

ری میک بنا نا میرے لیے فخر کی بات ہے لیکن یہ میرا شوق نہیں، ہنس راج ہنس

ممبئی:معروف گلوکارہنس راج ہنس نے کہا ہے کہ ری میک بنا نا میرے لیے فخر کی بات ہے لیکن یہ میرا شوق نہیں ہے۔
طویل علالت کے بعد ہنی سنگھ نے دل چوری ساڈا ہو گیا ہے کا ریمکس بنا یا تھا یہ گاناہنس راج ہنس کا ہے . ہنی سنگھ نے اس گانے کا ری میک بنا کہ میوزک انڈسٹری میں واپسی کی ہے اور ہنی سنگھ کا گانا 26دسمبر کو ریلیز ہوگیا ہے۔چوبیس گھنٹے کے اندر گانے کے ۹ ملین ویوز ہو گئے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق ہنس راج ہنس سے ری میک کے حوالے سے سوال کیا گیا جس کے جواب میں گلوکا ر نے کہا کہ گانا اچھا ہے ان سے مزید یہ سوال کیا گیا کہ آپ کا گانے میں کیا پسند آیا جس کے جواب میں ہنس راج نے کہا کہ یہ میرے ٹائپ کا گانا نہیں ہے ایسے گانے بچے سننا پسند کرتے ہیں۔میں سافٹ سانگ بنانے والے خاندان سے ہوں اور میں ایسے گانے سننا پسند کرتا ہوں۔ہنی سنگھ نے اس گانے کا ری میک بنانے کا کی اجازت مانگی اور میں نے دے دی ہے لیکن مجھے ایسے گانے پسند نہیں ہیں۔
یاد رہے کہ معروف بھارتی گلوکار ہنی سنگھ دماغی بیماری ’بائی پولر ڈس آرڈر‘ کا شکار تھے جس کے باعث وہ اپنے کمرے سے بھی باہر نکلنے سے قاصر تھے ا ورگلوکار کے گھر میں ہی ان کا علاج جاری تھا۔
’بائی پولر ڈس آرڈر‘ نامی بیماری کی وجہ سے گزشتہ اڑھائی سال سے ہنی سنگھ کوئی نیا گانا ریلیز نہیں کر پائے تھے لیکن اب گلوکار نے نئے گانے کے ذریعے میوزک انڈسٹری میں واپسی کر لی ہے