کویتی حکومت کا سرکاری اداروں میں غیر ملکیوں پر پابندی کا فیصلہ برقرار

04:49 PM, 27 Dec, 2017

نیوویب ڈیسک

کویت سٹی:   کویت نے کہا ہے کہ سرکاری محکموں میں غیر ملکیوں کی ملازمت پر   پابندی برقرار  ہے  اور  اس میں کسی قسم   کی تبدیلی نہیں ہوئی۔

کویت حکام نے واضح کیا ہے کہ سرول سروس کے ادارے نے سرکاری محکموں میں مشیروں کی تقرری پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔ادارہ سول سروس سرکاری اداروں کو  صرف ان اسامیوں پرغیر ملکیوں کو بھرتی کرنے کی محدود اجازت دیتا ہے جن میں کویتی شہری دستیاب نہیں۔ میڈیکل اور تعلیم کے علاوہ دیگر شعبے اس استثنا سے فائدہ اٹھارہے ہیں۔

مزیدخبریں