سلمان خان کی سالگرہ پر شاہ رخ خان کا پیغام بھی سامنے آگیا

سلمان خان کی سالگرہ پر شاہ رخ خان کا پیغام بھی سامنے آگیا

ممبئی: بالی ووڈ دبنگ سلمان خان آج اپنی 52 ویں سالگرہ منا رہے ہیں ۔ اس موقع پر جہاں دیگر فلمستاروں اور معروف شخصیات نے سلمان خان کو جنم دن کی مبارک باد تو وہی بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان نے بھی اپنے دوست کیلئے جنم دن کا پیغام جاری کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز شاہ رخ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے سلمان خان کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ’تم جیو ہزاروں سال‘اور زندگی میں خوب ترقی کرو۔ شاہ رخ نے مزید کہا کہ میرے بچے یہاں موجود ہیں اور میں ان کے ساتھ وقت گزاروں گا لہٰذا میں سلمان کی سالگرہ کے دن ان سے مل نہیں پاو¿ں گا لیکن جب سلمان اپنے فارم ہاو¿س سے واپس آجائیں گے توہم مل کر جشن منائیں گے۔
یاد رہے کہ حال ہی میں سلمان خان اور کترینہ کیف کی ریلیز ہونے والی فلم’ٹائیگرزندہ ہے‘نے کامیابی کے کئی ریکارڈ توڑنے کے ساتھ کئی ریکارڈ قائم بھی کیے ہیں، جبکہ ’ٹائیگرزندہ ہے‘کی کامیابی کے ساتھ سلمان خان بالی ووڈ کے وہ پہلے سپر اسٹار بن گئے ہیں جن کی 12 فلمیں 100کروڑ کلب میں شامل ہوگئی ہیں۔