امریکا کی پاکستان کو ریل انجنوں کی فروخت اور معدنی وسائل میں تعاون کی پیشکش

09:14 AM, 27 Dec, 2025

اسلام آباد:امریکی انتظامیہ نے پاکستان کو امریکی ساختہ لوکوموٹیوز (ریل انجن) کی فراہمی اور ملک کے معدنی وسائل کے شعبے میں تعاون کی پیشکش کی ہے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق یہ بات چیت دو ماہ قبل وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب کے واشنگٹن دورے کے دوران عالمی مالیاتی ادارے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے سالانہ اجلاس کے موقع پر ہوئی۔

ذرائع کے مطابق امریکی خصوصی معاونین ریمنڈ ایموری کاکس اور رکی گِل نے پاکستانی وفد سے ملاقاتوں میں امریکی تجارتی مفادات کے تحفظ کو ٹرمپ انتظامیہ کی ترجیح قرار دیا۔ رکی گِل نے پاکستان سے امریکی لوکوموٹیوز کی خریداری کے لیے حمایت کی درخواست کی، جس کے لیے ٹینڈر پہلے ہی جاری کیا جا چکا ہے۔ چند سال قبل پاکستان امریکا سے 55 لوکوموٹیوز خرید چکا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان ریلویز کو مالی مشکلات کا سامنا ہے اور اس وقت موجودہ لوکوموٹیوز کی مرمت اور بحالی پر انحصار کیا جا رہا ہے، جبکہ 100 ڈیزل الیکٹرک لوکوموٹیوز کی مرمت کے منصوبے کی لاگت بڑھ کر 16 ارب روپے ہو چکی ہے۔

مزیدخبریں