گڑھی خدا بخش:دخترِ مشرق بینظیر بھٹو کی 18ویں برسی کے موقع پر ملک بھر سے پاکستان پیپلز پارٹی کے کارکنان اور جیالے بڑی تعداد میں گڑھی خدا بخش پہنچ رہے ہیں، جہاں مختلف مقامات پر استقبالیہ کیمپ قائم کیے گئے ہیں۔
آصفہ بھٹو نے فریال تالپور کے ہمراہ بے نظیر بھٹو کے مزار پر حاضری دی اور ذوالفقار علی بھٹو، مرتضیٰ بھٹو اور شاہ نواز بھٹو کی قبروں پر پھول رکھے۔ پیپلز پارٹی سندھ کے جنرل سیکرٹری سینیٹر وقار مہدی اور دیگر رہنماؤں نے بھی مزار پر حاضری دی۔
دریں اثنا حکومتِ سندھ نے شہید بے نظیر بھٹو کی برسی کے موقع پر صوبے میں عام تعطیل کا اعلان کیا ہے، جبکہ آزاد کشمیر میں بھی آج عام تعطیل دی گئی ہے۔