انگلینڈ نے 14 سال بعد آسٹریلوی سرزمین پر ٹیسٹ فتح حاصل کرلی

11:55 AM, 27 Dec, 2025

میلبرن:میلبرن میں ایشز سیریز کے باکسنگ ڈے ٹیسٹ میں انگلینڈ نے آسٹریلیا کو 4 وکٹ سے شکست دے کر 14 سال بعد آسٹریلوی سرزمین پر ٹیسٹ جیتنے کا اعزاز حاصل کیا اور وائٹ واش سے بھی بچ گیا۔
آسٹریلیا نے انگلینڈ کے لیے 175 رنز کا ہدف دیا، جسے انگلینڈ نے 6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ انگلینڈ کے جوش ٹنگ نے مجموعی طور پر 7 وکٹیں حاصل کیں جبکہ جیکب بیتھل نے 40 رنز بنائے۔ آسٹریلیا کی طرف سے ٹریوس ہیڈ دوسری اننگز میں 46 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

مزیدخبریں