پاکستانیوں کے لیے یورپ کے دروازے کھل گئے، اٹلی نے 10,500 نوکریوں کا کوٹہ مختص کر دیا

12:36 PM, 27 Dec, 2025

اسلام آباد:پاکستانیوں کے لیے یورپ میں روزگار کے مواقع بڑھ گئے ہیں۔ اٹلی نے پاکستان کے لیے آئندہ 3 سال میں مجموعی طور پر 10,500 نوکریوں کا کوٹہ مختص کیا ہے، جس میں ہر سال 1,500 سیزنل اور 2,000 نان سیزنل ورکرز شامل ہوں گے۔

 پاکستانی محنت کش شپ بریکنگ، ہاسپٹیلیٹی، ہیلتھ کیئر اور زراعت کے شعبوں میں کام کر سکیں گے۔ وفاقی وزیر اوورسیز پاکستانیز چوہدری سالک حسین کے مطابق یہ پیش رفت یورپین لیبر مارکیٹ میں پاکستانی ورک فورس کے لیے اہم سنگ میل ہے اور مستقبل میں مزید ممالک کے دروازے کھلیں گے۔

مزیدخبریں