وزیر اعلیٰ مریم نواز کا اظہار برہمی، بورڈ آف ریونیو نے سخت احکامات جاری کردیے

01:18 PM, 27 Dec, 2025

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سرکاری افسران اور ملازمین کی ناقص کارکردگی پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔ اس کے بعد بورڈ آف ریونیو پنجاب نے سخت ترین احکامات جاری کر دیے ہیں۔

صوبے کے تمام ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ چیف منسٹر سپیشل مانیٹرنگ یونٹ کے اعتراضات کو دور کریں۔ مزید یہ کہ سنجیدہ نوعیت کی شکایات کے سلسلے میں مانیٹرنگ ٹیمز بھیجی جائیں گی تاکہ جائیداد پر غیر قانونی قبضے ختم کرائے جا سکیں اور قانون کے نفاذ کو یقینی بنایا جا سکے۔

مزیدخبریں