اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما چوہدری نثار علی خان نے سابق وزیراعظم نواز شریف کے بیان پر اپنا موقف ظاہر کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی خارجہ چوہدری نثار نے نواز شریف کے بیان کیخلاف ایک دو روز میں ردعمل ظاہر کرنے کا اعلان کر دیا۔ چوہدری نثار کے دوستوں نے انہیں عوام میں اپنا موقف پیش کرنے کا مشورہ دیا، جس پر عمل کرتے ہوئے انہوں نے پریس کانفرنس کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
واضح رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو پاکستان مسلم لیگ ن کا قائم مقام صدر منتخب کرنے کیلئے پارٹی کا مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس آج ماڈل ٹاون لاہور میں، جس میں ن لیگی رہنماوں نے شرکت کی، لیکن چوہدری نثار کو دعوت ہی نہیں دی گئی۔ اجلاس میں ایک قرارداد بھی منظور کی جس میں سابق وزیراعظم نواز شریف کو مسلم لیگ ن کا تاحیات قائد بنانے کی حمایت کا اعلان کیا گیا۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ چوہدری نثار نے میرے بیانیے سے اختلاف کیا، تاہم میرے بیانیے سے اختلاف کرنے والوں کی پارٹی میں کوئی جگہ نہیں ہے۔