نئی دہلی: پاکستانی فضائیہ کے لڑاکا طیاروں نے پاکستان کی حدود کی خلاف وزری کرنے والے دو انڈین طیاروں کو مار گرایا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے بھارت کو جواب دینے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان ایئر فورس کے طیاروں نے لائن آف کنٹرول کے پار کارروائی کی جس کے نتیجے میں 2 بھارتی لڑاکا طیارے تباہ ہو گئے۔ ایک طیارے کا ملبہ پاکستان کی حدود میں گرا اور ایک کا ملبہ مقبوضہ کشمیر کی حدود میں گرا۔
ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور نے بتایا کہ پاک فضائیہ کے دستوں نے ایک بھارتی پائلٹ کو گرفتار کر لیا جب کہ 2 وہاں علاقے میں ہی موجود ہیں۔