وزیراعظم عمران خان کچھ دیر بعد قوم سے خطاب کریں گے

وزیراعظم عمران خان کچھ دیر بعد قوم سے خطاب کریں گے

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کچھ دیر بعد قوم سے خطاب کریں گے اور موجودہ صورتحال پر قوم کو اعتماد میں لیں گے ۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت نیشنل کمانڈ اتھارٹی کا جاری ہے جس میں کمانڈ اتھارٹی کے ممبرز ، چئیر مین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی ، سروسز چیفس ، ڈی جی آئی ایس آئی اور دیگر حکام شریک ہیں ۔

اجلاس میں ملکی سلامتی اور جوہری صلاحیت سے متعلق اور بھارت کی جانب سے فضائی دراندازی کے واقعے کے بعد کی صورتحال پر غٖور کیا جارہاہے جبکہ وزیراعظم نے کچھ دیر بعد قوم سے خطاب کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔