پے لوڈ ہوتا کیا ہے ؟ جان کر دنگ رہ جائیں گے

پے لوڈ ہوتا کیا ہے ؟ جان کر دنگ رہ جائیں گے
کیپشن: فائل فوٹو

لاہور:   آئی ایس پی آر نے گزشتہ روز اہم پریس بریفنگ میں کہا تھا کہ  انڈین جنگی طیاروں کی جانب سے ملکی حدود کی خلاف ورزی کرنے پر جب جوابی کارروائی کی گئی تو عجلت میں واپس جاتے ہوئے انڈین طیارے اپنا’’پے لوڈ‘‘ گرا کر واپس چلے گئے۔پاکستانی فوج کی جانب سے انڈین طیاروں کی جانب سے گرائے جانے والے مبینہ پے لوڈ کی تصاویر بھی جاری کی ہیں۔
پے لوڈ کا کیا استعما ل ہوتا ہے؟
 پے لوڈ طیارے کے پروں کے عین نیچے ہوتا ہے جس میں حملہ کرنے کے لیے ہر قسم کے ہتھیار ہوتے ہیں، جنہیں ہوائی حملے کے ٹارگٹ کو مدنظر رکھتے ہوئے جہاز کے نچلے حصے میں نصب کیا جاتا ہے۔ عام طور پے لوڈ میں جو ہتھیار لگائے جاتے ہیں ان میں مختلف اقسام کے بم اور میزائل ہوتے ہیں۔ اس کے علاوہ جہاز کے نیچے اضافی ایندھن کی ٹینکیاں ہوتی ہیں جنہیں فیول ٹینک اور ڈراپ ٹینک کہا جاتا ہے۔ان کے مطابق پے لوڈ کا وزن جہاز کی ساخت کے اعتبار سے مختلف ہو سکتا ہے لیکن اوسطاً ایک جنگی طیارہ8 سے 15 ٹن تک پے لوڈ لے جا سکتا ہے۔ پے لوڈمیں جو میزائل نصب کیے جاتے ہیں ان میں روایتی میزائلوں کے علاوہ جوہری میزائل بھی ہو سکتے ہیں۔
پے لوڈ کو کیوں پھینک دیا جاتا ہے؟
 کسی فضائی کارروائی کے دوران پے لوڈ میں شامل جو اضافی ہتھیار ہوتے ہیں ،ان کو پھینک دیا جاتا ہے تاکہ طیارے کا وزن کم ہو سکے اور وہ کارروائی کے بعد تیزی سے واپس جا سکے۔