راجن پور : این اے 193 راجن پور کے ضمنی الیکشن میں تحریک انصاف کے امیدوار محسن لغاری نے اور مسلم لیگ ن کے امیدوار عمار احمد خان لغاری کو بھاری مارجن سے شکست دیدی ہے۔
نیو نیوز کے مطابق حلقے کے تمام 237 پولنگ اسٹیشنز کا غیر سرکاری اور غیر حتمی نتیجہ مکمل ہوگیا پی ٹی آئی نے یہ نشست 35 ہزار سے زائد ووٹوں کے فرق سے جیت لی ہے۔
غیر حتمی و غیر سرکاری نتیجے کے مطابق محمد محسن لغاری 90 ہزار 392 ووٹ لے کر پہلے جبکہ ن لیگی امیدوار عمار احمد خان لغاری 55 ہزار 218 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔ پیپلز پارٹی کے اختر گورچانی تیسرے نمبر پر رہے ۔
حلقے میں کل ووٹرز کی تعداد 3 لاکھ 79 ہزار 204 تھی، جن کے لیے 237 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے۔ نشست پی ٹی آئی کے ایم این اے سردار جعفر لغاری کے انتقال پر خالی ہوئی تھی۔