لاہور: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 8 کے 16 ویں میچ میں لاہور قلندرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کیلئے 201 رنز کا ہدف دیدیا ہے۔
قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے میچ میں لاہو رقلندرز نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 200 رنز بنائے۔
لاہور قلندرز کے عبداللہ شفیق 45 رنز کے ساتھ نمایاں رہے جبکہ مرزا طاہر بیگ 20، فخر زمان 36، سیم بلنگز 33، حسین طلعت 6، سکندر رضا 23، ڈیوڈ ویزا 12 اور راشد خان نے 18 رنز بنائے۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے ٹام کیورن نے 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی اور شاداب خان نے 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ حسن علی اور ابرار احمد نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
لاہور قلندرز کا اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کیلئے 201 رنز کا ہدف
09:01 PM, 27 Feb, 2023