پاک فوج کی مؤثر جوابی کارروائی، افغان طالبان طورخم بارڈر چھوڑ کر فرار

09:49 AM, 27 Feb, 2026

طورخم : پاک فوج کی بھرپور اور مؤثر کارروائی کے نتیجے میں افغان طالبان طورخم بارڈر سے فرار ہونے پر مجبور ہوگئے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق، افغان طالبان کی بلااشتعال جارحیت کا پاکستان کی سکیورٹی فورسز نے منہ توڑ جواب دیا، جس سے طالبان دم دبا کر طورخم بارڈر چھوڑ کر فرار ہوگئے۔ وہ ٹرکوں پر سامان لاد کر اپنے ٹھکانوں سے نکلنے پر مجبور ہوئے۔

سکیورٹی ذرائع نے مزید بتایا کہ پاکستان کی مسلح افواج مادر وطن کے دفاع کے لیے ہر قسم کی قربانی دینے کے لیے تیار ہیں۔ پاکستان کی سکیورٹی فورسز کسی بھی سرحدی جارحیت کا مؤثر اور سخت جواب دینے کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں اور اس بات کا عزم رکھتے ہیں کہ وطن کی سرحدوں کی حفاظت کے لیے کسی بھی اقدام سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

مزیدخبریں