آپریشن "غضب للحق" میں افغان طالبان رجیم کو بھاری نقصان پہنچا ہے ، عطا اللہ تارڑ

10:22 AM, 27 Feb, 2026

اسلام آباد : وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ افغان جارحیت کے جواب میں پاکستان کی جانب سے جاری آپریشن "غضب للحق" میں افغان طالبان رجیم کو بھاری نقصان پہنچا ہے۔ انہوں نے اپنے تازہ بیان میں کہا کہ اس آپریشن کے دوران 133 طالبان کارندے ہلاک ہوئے ہیں، جبکہ 200 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔

عطا اللہ تارڑ نے بتایا کہ آپریشن میں کابل، پکتیا اور قندھار میں اہم دفاعی اہداف کو نشانہ بنایا گیا، اور ان علاقوں میں مزید ہلاکتوں کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ آپریشن کے دوران افغان طالبان کی 27 پوسٹیں تباہ کی گئیں، جبکہ 9 پوسٹوں پر قبضہ بھی کیا گیا۔

وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ پاک فضائیہ کے طیاروں نے دو کور ہیڈکوارٹرز، تین بریگیڈ ہیڈکوارٹرز، دو ایمونیشن ڈپو، ایک لاجسٹک بیس، تین بٹالین ہیڈکوارٹرز اور دو سیکٹر ہیڈکوارٹرز کو تباہ کر دیا۔ اس کے علاوہ، 80 سے زائد ٹینک، آرٹلری گنز اور بکتر بند گاڑیاں بھی تباہ کی گئیں۔

مزیدخبریں