آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کو 7 سال مکمل، افواجِ پاکستان کی بھارتی سپاہ پر پیشہ ورانہ برتری اورقوت کا یادگار دن

10:34 AM, 27 Feb, 2026

راولپنڈی : آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کو 7 سال مکمل ہونے پر افواجِ پاکستان نے اس تاریخی کارروائی کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ پیغام میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور سربراہانِ بحریہ و فضائیہ نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان کی قومی سلامتی اور علاقائی امن کے تحفظ کیلئے افواجِ پاکستان کا عزم غیر متزلزل ہے۔

آئی ایس پی آر نے کہا کہ 27 فروری 2019ء کو شروع کیے گئے آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کے ذریعے بھارت کی جارحیت کا فیصلہ کن جواب دیا گیا، جس نے افواجِ پاکستان کی پیشہ ورانہ مہارت، تیاری اور دفاعی صلاحیتوں کو اجاگر کیا۔

مزید کہا گیا کہ اس آپریشن نے بھارتی جارحیت کو روکنے میں اہم کردار ادا کیا اور خطے میں تزویراتی توازن کو بحال کیا۔ قیادت نے اس موقع پر یہ بھی اعادہ کیا کہ افواجِ پاکستان ہر قسم کے خطرے کا مقابلہ کرنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق، پاکستان اپنی خود مختاری کا تحفظ جاری رکھے گا اور عالمی استحکام میں اپنے کردار کو ادا کرتا رہے گا۔

مزیدخبریں