پاکستان اور افغانستان کے درمیان کشیدہ صورتحال پر اقوامِ متحدہ کا ردعمل

01:07 PM, 27 Feb, 2026

نیویارک : پاکستان اور افغانستان کے درمیان حالیہ سرحدی جھڑپوں اور کشیدہ صورتحال پر اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس اور انسانی حقوق کے سربراہ وولکر ترک نے اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔

انتونیو گوتریس نے دونوں ممالک سے کہا کہ وہ بین الاقوامی قانون، خاص طور پر بین الاقوامی انسانی حقوق کے قوانین کے تحت اپنی ذمہ داریوں کی مکمل طور پر پابندی کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ امن اور سکون کی فضا برقرار رکھنے کے لیے دونوں ممالک کو اپنے اقدامات میں احتیاط برتنی چاہیے۔

دوسری طرف، انسانی حقوق کے سربراہ وولکر ترک نے افغانستان اور پاکستان سے مسائل کے حل کے لیے باہمی بات چیت کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ سرحدی جھڑپوں اور فضائی حملوں کے بعد دونوں ممالک کے درمیان بات چیت سے ہی اس کشیدگی کا کوئی حل نکل سکتا ہے۔

یہ صورتحال اس وقت پیدا ہوئی جب پاکستان نے افغان طالبان کی بلا اشتعال کارروائیوں کے بعد کابل، پکتیا اور قندھار میں طالبان کے دفاعی اہداف کو نشانہ بنایا۔ اس کارروائی کے نتیجے میں 133 طالبان اہلکار ہلاک اور 200 سے زائد زخمی ہو گئے۔ افغان طالبان نے پاکستان کی جانب سے سرحدی بمباری کا جواب دیتے ہوئے پاکستانی سکیورٹی فورسز کے خلاف کارروائیوں کا دعویٰ کیا تھا۔

مزیدخبریں