پاک ا فغان کشیدگی :روس کی دونوں ممالک سے تحمل کا مظاہرہ کرنے اور مذاکرات کی اپیل

02:25 PM, 27 Feb, 2026

ماسکو: روس نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی پر ردعمل دیتے ہوئے دونوں ممالک سے تحمل کا مظاہرہ کرنے اور اپنے مسائل کو بات چیت کے ذریعے حل کرنے کی اپیل کی ہے۔

روسی وزارتِ خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ دونوں ممالک کو فوری طور پر سرحد پار حملے روکنے چاہیے اور اپنے اختلافات کے حل کے لیے سفارتی طریقہ اختیار کرنا چاہیے۔ وزارتِ خارجہ کے مطابق، خطے میں امن اور استحکام کے لیے ضروری ہے کہ پاکستان اور افغانستان اپنے مسائل کو پرامن طریقے سے حل کریں۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ اگر دونوں فریق چاہیں تو روس پاکستان اور افغانستان کے درمیان ثالثی فراہم کرنے پر غور کرے گا، تاکہ کشیدگی کو کم کیا جا سکے اور تعلقات میں بہتری لائی جا سکے۔

مزیدخبریں