پاکستان سٹاک ایکسچینج میں آج مندی کا رجحان

01:30 PM, 27 Feb, 2026

کراچی : آج پاکستان سٹاک ایکسچینج میں منفی رجحان دیکھا جا رہا ہے۔ کاروباری ہفتے کے آخری روز سٹاک مارکیٹ میں مندی کا سامنا ہوا اور ہنڈرڈ انڈیکس میں 1000 سے زائد پوائنٹس کی کمی آئی۔ اس کمی کے بعد ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 67 ہزار 812 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 4266 پوائنٹس بڑھ کر ایک لاکھ 68 ہزار 839 پوائنٹس کی نفسیاتی حد پر بند ہوا تھا۔ آج کی مندی نے مارکیٹ کی سمت کو متاثر کیا ہے، جس سے سرمایہ کاروں کے خدشات میں اضافہ ہو رہا ہے۔

مزیدخبریں