سیاسی ڈیڈ لاک کے خاتمے کی طرف پہلا قدم،  رانا ثناء اللہ اور محمود خان اچکزئی کے درمیان پارلیمنٹ ہاؤس میں اہم ملاقات

07:34 PM, 27 Feb, 2026

اسلام آباد: حکومت اور اپوزیشن اتحاد کے درمیان پسِ پردہ رابطوں کے بعد پہلا بڑا اور باقاعدہ رابطہ سامنے آیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پارلیمنٹ ہاؤس میں وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ اور اپوزیشن اتحاد کے سربراہ محمود خان اچکزئی کے درمیان اہم ملاقات ہوئی ہے، جس میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔

ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے سیاسی تناؤ کم کرنے اور پارلیمانی امور کو بہتر انداز میں چلانے پر تبادلہ خیال کیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس ملاقات کا ایک اہم ایجنڈا وزیراعظم کی اپوزیشن لیڈر سے ممکنہ ملاقات کی راہ ہموار کرنا تھا۔ ملاقات میں طے پایا کہ سیاسی مسائل کا حل مذاکرات کے ذریعے ہی ممکن ہے، اور اس حوالے سے جلد مزید پیش رفت متوقع ہے۔

مزیدخبریں