کولمبو: کولمبو میں آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سپر 8 مرحلے میں نیوزی لینڈ نے انگلینڈ کے لیے 160 رنز کا ہدف مقرر کیا۔ کیوی کپتان مچل سینٹنر نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم نے 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 159 رنز بنائے، جس میں گلین فلپس نے 39، ٹم سائفرٹ 35 اور فن ایلن 29 رنز کا اہم کردار ادا کیا۔
انگلینڈ کی جانب سے ول جیکس، ریحان احمد اور عادل راشد نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔
انگلش ٹیم کی فتح پاکستان کے لیے سیمی فائنل کی امید زندہ رکھ سکتی ہے، جبکہ نیوزی لینڈ کی جیت اسے براہِ راست فائنل فور تک پہنچا دے گی، جس سے پاکستان کا سپر 8 مرحلے میں ایونٹ ختم ہو جائے گا۔
پاکستان نے اب تک دو میچز میں ایک پوائنٹ حاصل کیا ہے اور آخری میچ سری لنکا کے خلاف کھیلنا ہے۔ پاکستان کی سیمی فائنل کی راہ آج کے انگلینڈ-نیوزی لینڈ میچ کے نتیجے پر منحصر ہے۔