ایم کیو ایم کے رکن قومی اسمبلی کی فاروق ستار سے ملاقات

ایم کیو ایم کے رکن قومی اسمبلی کی فاروق ستار سے ملاقات

کراچی :ایم کیو ایم پاکستان آہستہ آہستہ اپنے اراکین کی تعداد  اور مقبولیت میں اضافہ ہوتا جا رہاہے ۔ گزشتہ روز  قومی اسمبلی کے رکن علی رضا عابدی کی ڈاکٹر فاروق ستار سے ملاقات کے بعد دونوں فریقین کے درمیان جاری گلے شکوے ختم ہوگئے۔

رکن قومی اسمبلی کا کہنا ہے کہ اتوار کو کراچی واپس آکر عارضی مرکز پی آئی بی کا دورہ کریں گے۔تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی کی جانب سے معطل کیے جانے والے رکن قومی اسمبلی علی رضا عابدی اور پارٹی قیادت کے درمیان تمام گلے شکوے ختم ہوگئے۔ علی رضا عابدی نے آج اسمبلی اجلاس میں شرکت کی اور ایم کیو ایم پاکستان کے اراکین قومی اسمبلی کے ساتھ تصاویر بنوائیں۔