انڈونیشیا کے صدر کی وزیراعظم ہاﺅس آمد، وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے استقبال کیا

انڈونیشیا کے صدر کی وزیراعظم ہاﺅس آمد، وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے استقبال کیا

اسلام آباد:انڈونیشیا کے صدرجوکوویدودوکی وزیراعظم ہاؤس آمدپر وزیراعظم شاہدخاقان عباسی نے معزز مہمان کااستقبال کیااورمسلح افواج کے چاق وچوبنددستے نے مہمان صدرکوگارڈآف آنرپیش کیا ،اس موقع پردونوں ممالک کے قومی ترانے بھی بجائے گئے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے دورے پر آئے انڈونیشیا کے صدر نے وزیراعظم ہائوس کا دورہ کیا،وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے مرکزی گیٹ پر معزز مہمان کا استقبال کیا اور مسلح افواج کے چاق و چوبند دستے نے مہمان صدرکو گارڈ آف آنر پیش کیا اور دونوں ملکوں کے قومی ترانے بھی بجائے گئے۔