پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سیریز کا آخری میچ کل کھیلا جائے گا

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سیریز کا آخری میچ کل کھیلا جائے گا

پاکستان کرکٹ ٹیم فیصلہ کن میچ کھیلنے ماؤنٹ مونگانائی پہنچ گئی۔جہاں کل اتوار کو میزبان کیویزکے خلاف دورے کاآخری ٹی ٹوئنٹی معرکہ ہوگا۔ٹیم مشکل دورے کافاتحانہ اختتام کرنے کیلئے پرعزم اوررینکنگ میں ٹاپ پوزیشن عمدہ محرک ہے۔

سرفرازاحمدالیون آکلینڈ سے ماؤنٹ مونگانائی پہنچ گئی۔ جہاں دورے کاآخری ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کھیلا جائے گا۔کھلاڑیوں نے آج طویل پریکٹس سیشن کیا۔جس میں بولنگ،بیٹنگ اورفیلڈنگ تینوں شعبوں میں نکھارلانے کیلئے مشقیں کی گئیں۔

کپتان سرفرازاحمد نے کہاکہ دوسرامیچ جیتنے سے کھلاڑیوں کامورال بلند ہواہے۔اور اب پوری ٹیم مشکل دورے کا فاتحانہ انداز سے اختتام کرنے کےلئے پرعزم ہے۔ ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں نمبرون پوزیشن کاحصول جیت کےلئے عمدہ محرک ہوگا۔جس کی خاطرتمام کھلاڑی جان توڑ محنت کریں گے۔