پنجاب حکومت نے پانچ سالہ ایمان فاطمہ کا کیس ری اوپن کر دیا

06:19 PM, 27 Jan, 2018


لاہور/قصور: پنجاب حکومت نے پانچ سالہ ایمان فاطمہ قتل کیس میں پولیس کے ہاتھوں جعلی پولیس مقابلے میں مارے جانے والے نوجوان مدثر کا کیس ری اوپن کردیا ۔


تفصیلات کے مطابق زینب قتل کیس کی تحقیقات کیلئے قائم جے آئی ٹی نے پولیس کے ہاتھوں بے گناہ مارے جانے والے نوجوان مدثر کا کیس ری اوپن کردیا ہے۔ جے آئی ٹی نے مدثر قتل کیس کی دوبارہ تحقیقات شروع کرتے ہوئے جعلی پولیس مقابلے میں شامل 6 پولیس اہلکاروں کو طلب کرلیا ہے۔
پولیس اہلکار جے آئی ٹی کے سامنے اپنے بیانات ریکارڈ کرائیں گے دوسری جانب مقتول مدثر کے اہلخانہ انصاف کیلئے عدالت پہنچ گئے ، قصور کی مقامی عدالت نے مدثر کے والدین کی درخواست سماعت کیلئے منظور کرتے ہوئے30 جنوری کو سماعت کیلئے مقرر کردی۔

مزیدخبریں
Error

A PHP Error was encountered

Severity: Warning

Message: Unknown: write failed: No space left on device (28)

Filename: Unknown

Line Number: 0

Error

A PHP Error was encountered

Severity: Warning

Message: Unknown: Failed to write session data (files). Please verify that the current setting of session.save_path is correct (/var/lib/php/session)

Filename: Unknown

Line Number: 0