نانگا پربت پر پھنسے دو کوہ پیمائوں کو بچانے کیلئے پاک آرمی کا آپریشن شروع

نانگا پربت پر پھنسے دو کوہ پیمائوں کو بچانے کیلئے پاک آرمی کا آپریشن شروع
کیپشن: pak army operation began in nanga parbat پاک فوج کا نانگا پربت میں آپریشن شروع

راولپنڈی : پاکستانی فوج نے پولینڈ سے تعلق رکھنے والے دو کوہ پیمائوں کی جان بچانے کیلئے آپریشن شروع کر دیا ، دو ہیلی کاپٹر چار ریسکیو اہلکاروں کے ساتھ منزل کی طرف بڑھ گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پولینڈ سے تعلق رکھنے والے دو کوہ پیماہ نانگا پربت کو عبور کرنے کی غرض سے نکلے تھے اور گزشتہ جمعرات کو 8 ہزار فٹ کی اونچائی پر پہنچنے پر ان کا رابطہ منقطع ہوگیا۔

پولینڈ کوہ پیما ٹیم کے دو ممبر اپنی منزل پر پہنچنے پر کامیاب ہو گئے ہیں جبکہ دو ممبر سات ہزار تین سو فٹ کی اونچائی پر پہنچنے کے بعد اپنا رابطہ کھو چکے ہیں۔