طیارے کی تباہی، افغانستان کی سرکاری ایئر لائن کا موقف بھی آگیا

06:12 PM, 27 Jan, 2020

افغانستان میں حکام کا کہنا ہے کہ ان کی قومی ایئرلائن کا ایک طیارہ صوبہ غزنی میں گر کرتباہ ہوگیاہے۔افغان حکام کے اس بیان کے بعد افغانستان کی قومی ایئر لائن آریانا کا ردعمل بھی آگیاہے۔ افغانی فضائی کمپنی کا کہنا ہے کہ غزنی میں تباہ ہونے والا طیارہ ہماری ایئر لائن کا نہیں ہے۔

آریانا ایئرلائن کے ایک نمائندے کا کہنا ہے کہ ان کے تمام طیارے صحیح سلامت اپنی اپنی منزل مقصود تک پہنچ چکے ہیں ، تباہ ہونے والے طیارے کا ان کی کمپنی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

واضح رہے کہ طیارہ افغانستان کے صوبہ غزنی کے ضلع دہ یک میں گر کر تباہ ہوا ہے جہاں طالبان کا کنٹرول ہے، حکام کا کہنا ہے کہ طیارے میں تراسی افراد سوار ہیں اور تاحال ان کی قسمت سے متعلق کسی کو کچھ معلوم نہیں۔

مزیدخبریں