کورونا کا شکار ہونے کے بعد شاہد آفریدی کا پہلا بیان سامنے آ گیا

کورونا کا شکار ہونے کے بعد شاہد آفریدی کا پہلا بیان سامنے آ گیا
سورس: فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر

کراچی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز سابق کپتان اور جارح مزاج بلے باز شاہد خان آفریدی نے کہا ہے کہ جلد صحت یاب ہو کر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جوائن کرنے کیلئے پرامید ہوں۔ 
تفصیلات کے مطابق شاہد خان آفریدی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں لکھا ’بدقسمتی سے میرا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آ گیا ہے مگر کوئی علامات ظاہر نہیں ہوئیں۔ انشاءاللہ بہت جلد صحت یاب ہونے اور ٹیسٹ منفی آنے کے بعد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جوائن کرنے کیلئے پرامید ہوں۔ پی ایس ایل کی تمام ٹیموں کیلئے نیک تمنائیں، میں اپنے آخری پی ایس ایل میں بہترین کارکردگی دینے کیلئے پرعزم ہوں۔‘ 

32faa5b2d39900b565f94edec92aa4a2


واضح رہے کہ شاہد خان آفریدی کمر میں انجری اور سالی کے انتقال کے بعد بائیو سیکیور ببل سے نکل گئے تھے اور اہل خانہ کیساتھ ملاقات کے بعد بائیو سیکیور ببل جوائن کرنے کیلئے واپس آئے تو ان کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آ گیا جس پر انہوں نے قرنطینہ اختیار کر لیا ہے۔ 

مصنف کے بارے میں