فواد چودھری کا جسمانی ریمانڈ دینے کی درخواست مسترد

فواد چودھری کا جسمانی ریمانڈ دینے کی درخواست مسترد
سورس: File

اسلام آباد: عدالت نے ترجمان پی ٹی آئی فواد چودھری کا جسمانی ریمانڈ دینے کی پولیس کی استدعا مسترد کرتے ہوئے فواد چودھری کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دے دیا ہے۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں توہین الیکشن کمیشن کیس میں فواد چودھری کو 2 روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر پیش کیا گیا۔ پولیس نے مزید ریمانڈ کی درخواست کی۔ عدالت نے فیصلہ دیتے ہوئے کہا کہ جسمانی ریمانڈ کی ضرورت نہیں ۔

عدالت نے ترجمان پی ٹی آئی کو 14 روزہ جسمانی ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔ پولیس نے فواد چودھری کو دو دن قبل لاہور سے گرفتار کیا تھا جس کے بعد اسلام آباد کی عدالت نے انہیں دو دن کے  جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کیا تھا۔