ہرارے: انڈر 19 ورلڈ کپ میں پاکستانی فاسٹ باؤلرز نے قہر برپا کر دیا، نیوزی لینڈ کی پوری ٹیم پاکستانی باؤلنگ لائن کے سامنے ریت کی دیوار ثابت ہوئی اور محض 110 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ پاکستان کو میچ جیتنے کے لیے 111 رنز کا آسان ہدف ملا ہے۔
پاکستانی باؤلرز کی جانب سے عبدالسبحان نے تباہ کن باؤلنگ کرتے ہوئے 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، جبکہ علی رضا نے 3 شکار کیے۔ صیام اور مومن نے بھی ایک، ایک وکٹ حاصل کر کے کیوی بیٹنگ لائن کی کمر توڑ دی۔ پاکستان کے لیے یہ فتح رن ریٹ بہتر کرنے کا سنہری موقع ہے، کیونکہ یکم فروری کو روایتی حریف بھارت کے خلاف بڑا ٹکراؤ ہونے جا رہا ہے