ہرارے: انڈر 19 ورلڈ کپ کے اہم معرکے میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 8 وکٹوں سے دھول چٹا دی۔ پاکستانی باؤلرز کی تباہ کن باؤلنگ کے بعد بیٹرز نے بھی کیوی باؤلرز کا بھرکس نکال دیا اور 111 رنز کا ہدف محض 18 ویں اوور میں حاصل کر لیا۔
پاکستان کی جانب سے سمیر منہاس نے جارحانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 76 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیل کر ٹیم کو فتح سے ہمکنار کروایا۔
ٹاس جیت کر پہلے کھیلتے ہوئے نیوزی لینڈ کی پوری ٹیم پاکستانی باؤلنگ اٹیک کے سامنے بے بس نظر آئی اور صرف 110 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ ہیوگو بوگ 39 رنز بنا کر نمایاں رہے، لیکن دیگر کھلاڑیوں نے مایوس کیا۔ عبدالسبحان نے 4 وکٹیں لیں اور (پلیئر آف دی میچ) رہے، جبکہ
علی رضا نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔
انڈر 19 ورلڈ کپ: شاہینوں کی نیوزی لینڈ پر دھاک، کیویز کو 8 وکٹوں سے عبرتناک شکست
04:46 PM, 27 Jan, 2026