پی ایس ایل میں نئی انٹری: سابق آسٹریلوی کرکٹر جیسن گلیسپی 'حیدرآباد' کے ہیڈ کوچ مقرر

08:40 PM, 27 Jan, 2026

لاہور/کراچی: پاکستان سپر لیگ (PSL) کے اگلے سیزن کے لیے بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں سابق آسٹریلوی فاسٹ بولر جیسن گلیسپی پی ایس ایل کی نئی ممکنہ فرنچائز 'حیدرآباد' کا حصہ بن گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق، جیسن گلیسپی اور حیدرآباد فرنچائز کے درمیان معاملات طے پا گئے ہیں۔ سابق آسٹریلوی سٹار ٹیم میں ہیڈ کوچ کی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔ گلیسپی، جو کہ کوچنگ کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں، اس سے قبل پاکستان کی قومی ٹیم کے ساتھ بطور ریڈ بال (ٹیسٹ) ہیڈ کوچ بھی منسلک رہ چکے ہیں، جس کی وجہ سے وہ پاکستانی حالات اور کھلاڑیوں کی مہارت سے بخوبی واقف ہیں۔
حیدرآباد کی فرنچائز، جو پی ایس ایل کے دائرہ کار میں ایک نیا اضافہ قرار دی جا رہی ہے، جلد ہی،    ٹیم کا باقاعدہ نام اور برانڈ آئیڈنٹیٹی،    آفیشل لوگو کی رونمائی کا اعلان بھی ہوگا۔
جیسن گلیسپی کا شمار دنیا کے بہترین کوچز میں ہوتا ہے۔ ان کی شمولیت سے نہ صرف نئی فرنچائز کو مضبوط بنیاد ملے گی بلکہ لیگ کے معیار میں بھی مزید اضافہ ہوگا۔ کرکٹ ماہرین کا ماننا ہے کہ پاکستان ٹیم کے ساتھ کام کرنے کا ان کا حالیہ تجربہ حیدرآباد کے لیے ڈرافٹنگ اور پلیئرز سلیکشن میں انتہائی معاون ثابت ہوگا۔

مزیدخبریں