صدر مملکت کی شیخ نہیان بن مبارک سے ملاقات؛ یو اے ای کے سماجی ہم آہنگی کے وژن کی تعریف

10:07 PM, 27 Jan, 2026

ابوظہبی: صدرِ پاکستان آصف علی زرداری سے متحدہ عرب امارات کے وزیر برائے رواداری اور بقائے باہمی، شیخ نہیان بن مبارک النہیان نے ملاقات کی۔ اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے عالمی سطح پر پرامن بقائے باہمی اور مکالمے کے فروغ کی ضرورت پر زور دیا۔
 صدر زرداری نے یو اے ای کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان کی قیادت اور انسانی اخوت کے حوالے سے ان کے قومی وژن کو سراہا۔ صدر مملکت نے کہا کہ یو اے ای میں 200 سے زائد قومیتوں کا باہمی احترام کے ساتھ رہنا دنیا کے لیے ایک متاثر کن مثال ہے۔

ملاقات میں خاتونِ اول آصفہ بھٹو زرداری، چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری، وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی اور یو اے ای میں پاکستان کے سفیر بھی موجود تھے۔

مزیدخبریں