سپریم کورٹ کل پاناما کیس کا فیصلہ سُنا سکتی ہے، بابر اعوان

03:07 PM, 27 Jul, 2017

اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے بابر اعوان کا کہنا تھا کہ کل سے کہا جا رہا ہے کہ سپریم کورٹ کے جج صاحبان اسلام آباد سے باہر ہیں جس کی وجہ سے پاناما کیس کا فیصلہ تاخیر کا شکار ہو جائے گا تاہم لازمی نہیں ہے کہ چند ججز کے اسلام آباد کے باہر ہونے سے فیصلہ تاخیر کا شکار ہو۔

بابر اعوان نے کہا کہ اس بات کی وضاحت ضروری ہے کہ پاناما کیس کا فیصلہ محفوظ کرنے والا بینچ پاناما بینچ نہیں بلکہ پاناما عملدرآمد بینچ ہے دو یا تین ججز کی موجودگی میں بھی فیصلہ سنایا جا سکتا ہے جس کی مثال ماضی میں ملتی ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ سپریم کورٹ کل پاناما کیس کا فیصلہ سُنا سکتی ہے۔

تحریک انصاف کے رہنما کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ نے جے آئی ٹی سے 13 سوالات کے جوابات لانے کو کہا گیا جو تحقیقاتی ٹیم لے آئی ہے تاہم اب کہا جا رہا ہے کہ ایک کے خلاف فیصلہ آئے تو دوسرے کو نہیں چھوڑنا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں