اسلام آباد :وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے اپنی پریس کانفرنس میں کہا کہ وزارت اللہ تعالیٰ کی دین ہے ٗ اللہ تعالیٰ کی بڑی نعمت ہے مگر مجھے وزارت سے لگاؤ نہیں ہے ٗ ایم این اے ہونے سے مجھے لگاؤ ہے ٗ مجھے اپنے حلقے کے لوگوں پر مان ہے۔
چوہدری نثار نے مزید کہا کہ آپ مجھ سے کہیں کہ سب کچھ دیدو بس ایک چیز رکھو ٗ تو میں کیا رکھوں گا ٗ ممبر قومی اسمبلی ۔ ہاں ایمان سب سے پہلے ہو گا ۔کون پاکستان کا سیاستدان ہے جسے 85سے آج تک لوگوں نے بار بار مان دیا ہو ٗ مجھے اپنے ممبر قومی اسمبلی ہونے سے لگاؤ ہے ٗ محبت ہے ۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں