چین شمالی کوریا پر اپنا اثر رسوخ استعمال کرے، برطانیہ اور آسٹریلیا کا مطالبہ

07:38 PM, 27 Jul, 2017

سڈنی: امریکا کے بعد اب برطانیہ اور آسٹریلیا بھی چین سے شمالی کوریا کے خلاف ڈو مور کا مطالبہ کرنے لگے ہیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آسٹریلوی وزیر خارجہ جولی بشپ نے چین سے مطالبہ کر ڈالا کہ چین شمالی کوریا کے ایٹمی و میزائل پروگرام کی روک تھام کے لیے مزید اقدامات کرے۔سڈنی میں آسٹریلوی وزیر دفاع ماریسی پائن، برطانوی وزیر خارجہ بورس جانسن، برطانوی وزیر دفاع مائیکل فیلن اور آسٹریلوی وزیر خارجہ جولی بشپ نے اس معالے پر مشرکہ پریس کانفرنس بھی کی۔
جولی بشپ نے چین کو شمالی کوریا کا سب سے بڑا مالی مددگار قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ چین کو شمالی کوریا پر اس سے کہیں زیادہ اثر و رسوخ حاصل ہے جتنا وہ بتاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شمالی کوریا کی اشیا کی برآمد، ملازمین کو ترسیلات زر کی ادائیگی کا سارا کام چین کے ہاتھوں میں ہے
یاد رہے کہ شمالی کوریا نے آسٹریلیا کو بھی میزائل حملے کا نشانہ بنانے کی دھمکی دی ہے جس کے بعد آسٹریلیا بھی چین سے شمالی کوریا پر اپنا اثر رسوخ استعمال کرنے کیلئے کہہ رہا ہے۔

مزیدخبریں