پانامہ فیصلہ،اسلام آباد کی سکیورٹی ہائی الرٹ

10:14 PM, 27 Jul, 2017

اسلام آباد:پانامہ کیس سے متعلق سپریم کورٹ آف پاکستان نے کل فیصلہ سنانے کا اعلان کیاہے جس کے پیش نظراسلام آباد کی سیکیورٹی کو ہا ئی الرٹ کر دیا گیاہے۔
ملکی تاریخ کے اہم ترین مقدمے کا دن آپہنچا،سپریم کورٹ نے فیصلے کا وقت متعین کردیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کاپانچ رکنی لارجر بینچ کل دن ساڑھے گیارہ بجے اپنا فیصلہ سنائے گا۔حالات کو پیش نظر رکھتے ہوئے اسلام آباد کی سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دیاگیا ہے۔پارلیمنٹ ہاؤس سپریم کورٹ سمیت دیگراہم عمارتوں کے اطراف فورسز کی نفری بڑھا دی گئی۔
اس کے علاوہ پولیس کوخصوصی سیکیورٹی پلان بنانے کی بھی ہدایات جاری کردی گئیں ہیں تاہم ریڈ زون ایریا کو غیر متعلقہ افراد کیلئے نو گو ایریا قرار دینے پر غورکیا جارہا ہے۔

مزیدخبریں