لاہور: سمارٹ فون میں سماجی رابطے کی سب سے بڑی میسنجر ایپلیکیشن واٹس ایپ نے نیا سنگ میل عبور کر لیا۔ فروری 2016 میں کمپنی نے اعلان کیا تھا کہ واٹس ایپ کے ماہانہ صارفین کی تعداد ایک ارب تک جاپہنچی ہے مگر اب اتنے افراد روزانہ اس میسجنگ اپلیکشن کو استعمال کررہے ہیں۔
واٹس ایپ کی جانب سے اس سنگ میل پر صارفین کا شکریہ ایک بلاگ میں ادا کیا گیا ہے۔اس میسجنگ ایپ نے فیس بک میسنجر کو بھی ماہانہ صارفین کی تعداد کے حوالے سے پیچھے چھوڑ دیا ہے جو کہ کچھ عرصے قبل برابر پہنچ گئی تھی۔اس وقت فیس بک میسنجر کے ماہانہ صارفین کی تعداد ایک ارب 20 کروڑ سے زائد ہے جبکہ واٹس ایپ کے ماہانہ صارفین ایک ارب 30 کروڑ سے تجاوز کرچکے ہیں ۔ کمپنی کے مطابق ایک ارب 3 کروڑ میں سے 76 فیصد افراد چوبیس گھنٹے کے دوران اپنی ڈیوائسز پر اس ایپ کو ضرور اوپن کرتے ہیں۔
واٹس ایپ نے فیس بک کو پیچھے چھوڑ دیا
لاہور: سمارٹ فون میں سماجی رابطے کی سب سے بڑی میسنجر ایپلیکیشن واٹس ایپ نے نیا سنگ میل عبور کر لیا۔ فروری 2016 میں کمپنی نے اعلان کیا تھا کہ واٹس ایپ کے ماہانہ صارفین کی تعداد ایک ارب تک جاپہنچی ہے مگر اب اتنے افراد روزانہ اس میسجنگ اپلیکشن کو استعمال کررہے ہیں۔
11:50 PM, 27 Jul, 2017