اثاثہ جات ریفرنس:اسحاق ڈار اور شریک ملزمان کیخلاف ٹرائل جاری رکھنے کا حکم

اثاثہ جات ریفرنس:اسحاق ڈار اور شریک ملزمان کیخلاف ٹرائل جاری رکھنے کا حکم
کیپشن: فائل فوٹو

اسلام آباد:احتساب عدالت کی جانب سے مفرور ملزم اسحاق ڈار کے خلاف اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت میں شریک ملزمان کی بریت کی درخواست مسترد کرتے ہوئے ان کیخلاف ٹرائل جاری رکھنے کا حکم دے دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:فیصل آباد کے حلقہ این اے 106 سے رانا ثناءاللہ جیت گئے

ذرائع کے مطابق سابق وزیرخزانہ اور عدالت کی جانب سے مفرور قرار دیئے جانے والے اسحاق ڈار کے خلاف اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے کی۔

یہ بھی پڑھیں:ایک حلقے کی بات نہیں،پورا الیکشن کالعدم کرائیں گے، فضل الرحمٰن

احتساب عدالت نے شریک ملزمان نعیم محمود، سعید احمد اور منصور رضا کی بریت کی درخواست مسترد کر دی۔ نیب سے ملزمان کے خلاف مزید شہادتیں طلب کرتے ہوئے احتساب عدالت نے شریک ملزمان کیخلاف ٹرائل جاری رکھنے کا حکم دے دیا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں