عمران خان کا جنرل (ر) شجاع پاشا کو حکومت میں اہم ذمہ داری سونپنے کا فیصلہ

عمران خان کا جنرل (ر) شجاع پاشا کو حکومت میں اہم ذمہ داری سونپنے کا فیصلہ
کیپشن: image by facebook

اسلام آباد :تحریک انصاف کا ایک اور دبنگ فیصلہ سامنے آ گیا جس کے مطابق چیئرمین عمران خان نے آئی ایس آئی کے سابق سربراہ جنرل (ر) شجاع پاشا کو حکومت میں اہم ذمہ داری سونپنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیئے:پی ٹی آئی کابینہ بیس اراکین پر مشتمل ہونے کا امکان
 
 
اطلاعات کے مطابق عمران خان نے سابق سربراہ آئی ایس آئی کو قومی سلامتی مشیر بنانے کا فیصلہ کیا ہے ۔

 میڈیا رپورٹس کے مطابق آئی ایس آئی کے سابق سربراہ لفٹینٹ جنرل (ر)شجاع پاشا کو تحریک انصاف کی حکومت میں اہم ذمہ داری کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے ۔اس ضمن میں تحریک انصاف کے سربراہ اور متوقع وزیراعظم عمران خان نے انہیں نیا قومی سلامتی کا مشیر مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیئے:سعودی ولی عہد کی عمران خان سے ملاقات ، انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد
 
 
 واضح رہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت میں سابق کمانڈر سدرن کمانڈ لفٹینٹ جنرل (ر)ناصر خان جنجوعہ قومی سلامتی کے مشیر کی ذمہ داری ادا کر رہے تھے ،تاہم نگران حکومت کے ذمہ داریاں سنبھالنے کے بعد وہ اپنے عہدے سے سبکدوش ہو گئے تھے ۔