فواد چودھری کا انٹرنیٹ پر عائد سیلز ٹیکس کے فیصلے پر نظر ثانی کی درخواست

12:50 AM, 27 Jul, 2019

اسلام آباد : وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری نے حکومت سندھ سے درخواست کی کہ وہ انٹرنیٹ پر عائد کیے جانے والے سیلز ٹیکس کے فیصلے پر نظر ثانی کرے ۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک بیان میں فواد چودھری نے کہا کہ سندھ حکومت نے انٹرنیٹ پر 19.5فیصد سیلز ٹیکس عائد کیا ، یہ اقدام ٹیکنالوجی اور کمیونیکیشن کی حوصلہ شکنی کے مترادف ہے .

انھوں نے درخواست کی کہ سندھ حکومت انٹرنیٹ پر عائد کیے جانے والے سیلز ٹیکس کے فیصلے پر نظر ثانی کرے کیونکہ اس کی وجہ سے نوجوان بالخصوص طلبہ کو نقصان ہوگا .

فواد چودھری کا کہنا تھا کہ انٹرنیٹ سروس اب ہر شخص کی بنیادی ضرورت بن گئی ہے اگر سندھ حکومت فیصلہ واپس لے گی تو یہ ایک اچھا اقدام ہوگا۔

مزیدخبریں