عامر کے ریٹائرمنٹ اعلان کی تعریف نہیں کر سکتا‘وسیم اکرم

عامر کے ریٹائرمنٹ اعلان کی تعریف نہیں کر سکتا‘وسیم اکرم

لاہور :قومی ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے فاسٹ باﺅلر محمد عامر کے ریٹائرمنٹ کے فیصلے پر حیرانگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عامر کے ریٹائرمنٹ اعلان کی تعریف نہیں کر سکتا‘ہم نے اگلے برس آسٹریلیا ،انگلینڈ کیخلاف ٹیسٹ سیریز کھیلنی ہے‘ وہاں عامر کی ضرورت ہوگی ۔

سابق کپتان وسیم اکرم نے محمد عامر کے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے فیصلے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ محمد عامر کا اعلان حیران کن ہے‘میں اس فیصلے کی تعریف نہیں کرسکتا۔

انہوں نے کہا کہ فاسٹ باﺅلرز کا اصل امتحان ٹیسٹ کرکٹ ہے‘فاسٹ باﺅلر 27 سال کی عمر میں عروج کی جانب جاتے ہیں‘تاہم عامر نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔

وسیم اکرم نے کہا کہ عامر کو پتہ ہونا چاہیئے تھا کہ اگلے ایک سال میں پاکستان کو آسٹریلیا اور انگلینڈ سے ٹیسٹ سیریز کھیلنی ہے، قومی ٹیم کو فاسٹ باﺅلر کی ضرورت پڑے گی۔